اینڈروائیڈ میں کروم براؤزر میں آنے والی نوٹیفیکشین کو کس طرح غیر فعال کیا جائے
اکثر لوگوں کو یہ شکایت رہتی ہے کہ ہمارے اینڈروئیڈ موبائل کے کروم براؤزر میں نوٹیفیکیشن کی بھرمار لگ جاتی ہے جو مجھے پسند نہیں، اس کو کیسے دور کیا جائے؟ ان لوگوں کی رہنمائی کے لیے نیچے طریقہ درج ہے۔ اسی کے مطابق عمل کریں اور نوٹیفیکیشن کے جھنجھٹ سے آزادی پائیں [ویسے بھی آزادی کے نعرے ابھی خوب لگ رہے ہیں :) ]

گوگل کروم براؤزرلاؤنچ کریں، تین نقطہ پر کلک کریں

سیٹنگس پر کلک کریں

پھر سائٹ سیٹنگس پر کلک کریں

اس کے بعد نوٹیفیکیشنس پر کلک کریں

یہاں آ کر Allowed کے نیچے جتنے ویب سائٹ نظر آئیں ان پر ایک ایک کر کے کلک کرتے جائیں اور Allow کی جگہ Block کریں نیچے درج Clear & Reset پر کلک کردیں

ناشر: ’’ضروری معلومات‘‘ٹیلی گرام چینل