افغانستان کے ایک محقق و مدقق عالم دین، جن کے اکثر کتب درسیہ پر بہترین حواشی ہیں علامہ عبید اللہ قندھاری علیہ الرحمہ، انہوں نے حاشیہ شرح عقائد میں دس عقائد سنیہ ذکر فرمائے ہیں جن کے ماننے والوں کو یہ دیابنہ وہابیہ مشرک و بدعتی کہتے ہیں۔
اس پر فقیر نے پہلے ایک پوسٹ کیا ہے اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔
https://www.facebook.com/share/p/1B8dje21Ua/
یوں علامہ صاحب نے پشتو زبان میں افغانستان اور پشتون لوگوں کے لئے ایک کتاب لکھی ہے بنام "البيانات الصادقة فى احوال الفرقة الوهابية" کہ افغانی اور پشتون لوگ ان کے غلط عقائد سے آگاہی حاصل کرکے دور رہیں.
وہابیوں کی فهرست میں ابن تیمیہ، ابن القیم، ابن عبدالوہاب نجدی، اسماعیل دہلوی اور رشید گنگوہی وغیرہ کو شامل کیا ہے ان کی کتب میں تقویة الایمان، براہین قاطعہ، کتاب التوحید، صراط مسقیم وغیرہ سے عبارات نقل کئے ہیں۔
ان کے درجہ ذیل عقائد ذکر کئے ہیں۔
1 مسئلہ امکان کذب۔
2 اللہ تعالی کے لئے مکان و جہت ماننا۔
3 حضور علیہ السلام تمام انبیاء کے خاتم نہیں۔
4 حضور علیہ السلام کی تعظیم بڑے بهائی جتنی چاہئے
5 حضور علیہ السلام مر کر مٹی میں گئے۔
6 حضور علیہ السلام کے روضہ انور یا مزارات پر جانا شرک اکبر ہے۔
7 اللہ کی عطا سے حضور علیہ السلام کے لئے عقیدہ علم غیب رکهنا گمراہی ہے۔
8 نماز میں حضور علیہ السلام کا خیال آنا گدهے بیل کے خیال سے بدتر ہے۔
9 حضور علیہ السلام کی مثل دوسرا نبی پیدا ہو ممکن ہے۔ 10حضور علیہ السلام کا علم شیطان اور ملک الموت سے کم ہے۔ 11 غیر اللہ سے مدد مانگنا شرک ہے۔
12 ندا غائب یارسول اللہ وغیرہ شرک ہے
13 توسل شرک ہے۔
(البيانات الصادقة ملتقطا صفحة 14 تا 20)
اب آپ عقائد مذکورہ کو دیکھ کر فیصلہ کیجئے کہ علامہ قندہاری دیوبندی وہابی ہیں یا سنی صحیح العقیدہ جن کو یہ لوگ بریلوی کہتے ہیں؟ یہ کتب و عقائد مذکورہ ان دیابنہ وہابیہ کے ہیں یا نہیں؟ علامہ قندہاری کا ان پر رد کرنا ان دیوبندی ہونے کی دلیل ہے یا سنی صحیح العقیدہ ہونے کی؟
اس پر فقیر نے پہلے ایک پوسٹ کیا ہے اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔
https://www.facebook.com/share/p/16FDVyDCJo/
یوں ایک اور افغانی عالم دین مولانا خیر محمد اخوند زادہ القندہاری الحنفی مذھبا والقادری والمجددی طریقة نے کتاب لکھی ہے جس میں دیوبند کے طواغیت اربعہ کا رد کیا گیا ہے۔ اور آخر میں علامہ یوسف سید ہاشم رفاعی الکویت کا رسالہ بھی شامل ہے جس میں معمولات اہل سنت کا اثبات ہے۔
اس لنک پر تفصیلی پوسٹ دیکھ لیجئے
https://www.facebook.com/share/p/19avhEnnw9/
اگر یہ دیوبندی وہابی واقعی سچے ہیں تو اپنے ان عقائد کو جو حفظ الایمان، تخذير الناس، براهين قاطعة، تقوية الإيمان اور صراط مسقیم میں مذکور ہیں اہل عرب اور افغانستان میں بیان کریں تاکہ معلوم ہوجائے کہ تمہارے ساتھ
ہیں یا ہمارے ساتھ۔ ۔۔
ابو الحسن